’کریمہ بلوچ کو قتل نہیں کیا گیا‘ کینیڈین پولیس نے واضح کردیا

’کریمہ بلوچ کو قتل نہیں کیا گیا‘ کینیڈین پولیس نے واضح کردیا
’کریمہ بلوچ کو قتل نہیں کیا گیا‘ کینیڈین پولیس نے واضح کردیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچ ایکٹوسٹ کریمہ بلوچ کی موت کے حوالے سے کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت مجرمانہ فعل نہیں ہے۔

ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت کی تحقیقات نان کریمنل ڈیتھ کے طور پر کی جارہی ہیں۔ ان کی موت میں کسی قسم کے مجرمانہ فعل کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کسی مشکوک سرگرمی کے حوالے سے کچھ موجود ہے۔ ٹورنٹو پولیس کی جانب سے فی الحال کریمہ بلوچ کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ کریمہ بلوچ نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی تھی۔ 21 دسمبر کو ٹورنٹو پولیس کی جانب سے 37 سالہ کریمہ بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے ٹویٹ کی گئی تھی جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر کریمہ بلوچ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور بعض سوشل میڈیا صارفین ان کے قتل کا بھی الزام لگا رہے تھے تاہم ٹورنٹو پولیس کی وضاحت آنے کے بعد معاملہ صاف ہوگیا ہے۔