اٹلی کی فیکٹری میں دھماکہ ،تین افراد ہلاک ،متعدد زخمی 

اٹلی کی فیکٹری میں دھماکہ ،تین افراد ہلاک ،متعدد زخمی 
اٹلی کی فیکٹری میں دھماکہ ،تین افراد ہلاک ،متعدد زخمی 

  

روم(حماد ملک )اٹلی کےصوبہ کیٹی کے شہر کاضال بوردیلینو میں گن پاوڈر کو  ری سائیکلنگ کرنے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق گن پاؤڈر پروسیسنگ فیکٹری میں دھماکےکےفوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ دھماکے کی جگہ لگنے والی آگ پر قابو پانےکےلئےاطالوی فائر فائٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے،دھماکے کی وجہ سےعلاقے کے دو شہروں کے درمیان چلنے والی  ریلوے سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعداحتیاطی طور پر پروسیسنگ فیکٹری کے ارد گرد رہائشی ایریا بھی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق ابھی دھماکےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقاتی ٹیمیں مصروف تفتیش ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -