کوریا نے مسلمان فوجیوں کے لیے کھانوں میں بہتری لانے پر غور شروع کر دیا 

کوریا نے مسلمان فوجیوں کے لیے کھانوں میں بہتری لانے پر غور شروع کر دیا 
کوریا نے مسلمان فوجیوں کے لیے کھانوں میں بہتری لانے پر غور شروع کر دیا 

  

کوریا(رضا شاہ) کوریا کی وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سبزی خور اور مسلمان فوجیوں کے لئے فوڈ سروس سپورٹ کی پالیسی کے قیام کے لئے پہلی دفعہ فوڈ سروس ماہرین فورم کا انعقاد کیا ہے۔اس فورم میں شریک نجی ماہرین نے وزارت دفاع کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل وزارت قومی دفاع نے 2020 کی فوڈ سروس پالیسی میں کہا تھا کہ ایسے فوجی جو سبزی خور ہیں،ان کو چاول ، سبزیاں ، پھل اور توفو جیسی گھریلو اشیا ہر کھانے کے ساتھ مہیا کی جائیں اور فوج کے کمانڈرز کو یہ یقینی بنانے کی کوشش کرنی ہو گی کہ کوئی بھی فوجی جو سبزی خور ہو یا مذہب کی وجہ سے مخصوص کھانا کھاتا ہو وہ کھانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار نا ہو۔ یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ کوریا میں 28ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں جن میں مسلمان اور سبزی خور بھی شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -