پسند کی شادی کی مخالفت، اکلوتا بھائی قتل، آشنا ویڈیو بناتا رہا، سگی بہن گلا دباتے ہوئے ہنستی رہی، دل دہلا دینے والی تفصیلات

پسند کی شادی کی مخالفت، اکلوتا بھائی قتل، آشنا ویڈیو بناتا رہا، سگی بہن گلا ...
پسند کی شادی کی مخالفت، اکلوتا بھائی قتل، آشنا ویڈیو بناتا رہا، سگی بہن گلا دباتے ہوئے ہنستی رہی، دل دہلا دینے والی تفصیلات
سورس: Punjab Police

  

چیچہ وطنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا ، اس افسوسناک واردات کی آشنا ویڈیو بناتا رہا اور بہن اپنے بھائی کو قتل کرتے ہوئے ہنستی رہی۔

چیچہ وطنی کے علاقے فیصل کالونی میں ایلی اسد چیتا مسیح نامی نوجوان کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کی مخالفت کرنے کی پاداش میں اس کی بہن مایا نے اپنے آشنا رانا احتشام کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مایا کی تین سال پہلے میڈیکل لیب  کے مالک رانا احتشام سے دوستی ہوئی اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ 10 ماہ قبل مایا نے اپنے آشنا کے ساتھ عدالت میں جا کر اسلام قبول کرلیا ۔ جب اس کے مقتول بھائی ایلی اسد چیتا مسیح کو اس بارے میں پتہ چلا تو اس نے اس رشتے کی مخالفت کی۔ اس نے اپنی بہن سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے آگے سے دھمکی دی کہ اگر اس بارے میں کسی کو بتایا توہ وہ اسے جان سے مار دے گی۔

مسیحی بہن کے قبول اسلام اور مسلمان نوجوان سے شادی کی خواہش کا پتہ چلنے پر ایلی نے اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا شروع کردیا۔ مایا کو جب اس بارے میں پتہ چلا تو وہ خوفزدہ ہوگئی اور اس نے اپنے آشنا کو بھائی کو قتل کرنے کیلئے بھڑکایا۔ایک روز احتشام ایلی سے ملنے آیا تو اس نے اسے خوب صلواتیں سنائیں، اس دوران احتشام نے موقع دیکھ کر ایلی کی چائے میں زہر ملادیا۔ بعد ازاں مایا پیچھے سے آئی اور اس نے اپنے بھائی کا دوپٹے سے گلا گھوٹ دیا۔ اس دوران رانا احتشام ویڈیو بناتا رہا، سنگدل بہن اپنے اکلوتے بھائی کو قتل کرتے ہوئے ہنستی رہی۔ اس دوران ایلی مسیح کی اہلیہ آگئی اس نے یہ صورتحال دیکھ کر شور مچادیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر ایس ایچ او سٹی پولیس سٹیشن موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -ساہیوال -