بابر اعظم کی انجری،نیوزی لینڈ سے اہم خبر آگئی

بابر اعظم کی انجری،نیوزی لینڈ سے اہم خبر آگئی
بابر اعظم کی انجری،نیوزی لینڈ سے اہم خبر آگئی

  

ولنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ پریکٹس شروع کردی،بابر اعظم نے ٹینس بال سے بیٹنگ کی۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے،بابر اعظم کی انجری بہتر ہورہی ہے،بابر اعظم نے بیٹنگ  پریکٹس شروع کردی ہے ،انہوں نے ٹینس بال سے بیٹنگ کی ہے۔تاہم دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ  میچ سے قبل میڈیکل رپورٹ سے ہوگا۔واضح رہے کہ بابر اعظم انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹی ٹوینٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -