بھارتی جوڑے نے شادی میں آن لائن شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامہ بھیج دیا ،کھانا کیسے پیش کیا گیا؟ دلچسپ خبر آگئی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کی وبا کے باعث پوری دنیا میں روز مرہ کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ان تبدیلیوں کا سامنا کرنےکے لیے بہت سے انوکھے طریقے بھی متعارف کرائے ۔اب ایسے ہی انوکھے طریقے سے بھارتی جوڑے نے مہمانوں کو شادی پرآن لائن شرکت کی دعوت دے ڈالی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والے دعوت نامے میں پڑھا جا سکتا ہے کہ کارتک اور شکنتلا نامی والدین نے اپنے بیٹے کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ مہمانوں کو بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیٹے شویپ آکاش کی مہاٹھی کے ساتھ شادی کے لیے آن لائن شرکت کریں ۔شادی کے کارڈ پر وقت کا تعین کیے جانے کے ساتھ ساتھ آن لائن شرکت کرنے کے لیے ”web adress“بھی دیا گیا ۔کارڈ میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کا کھانا شادی والے دن آپ کے گھر پہنچ جائے گا ۔رواں ماہ 10دسمبر کو ہونے والی شادی میں لوگوں کے گھروں میں بھیجے گئے کھانے کے ڈبوں کی تصویریں بھی سامنے آئیں ۔
New trend of marriage invitation. Marriage food will be delivered at your doorstep. pic.twitter.com/ooEz1qbsvP
— Shivani (@Astro_Healer_Sh) December 10, 2020
شادی کا یہ انوکھا دعوت نامہ دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے نو بیاہتا جوڑے کی خوب تعریف بھی کی ۔
This is amazing... Innovative solution to a unique problem.
— Smelling Roses (@smellingroses18) December 10, 2020
ایک صارف نے دعوت نامے کی تعریف کی
Awesome ???????? and sharing this to my friends circle ????????
— vijayanand_thak (@vjthakur4u) December 10, 2020
Some people are super kanjoos too ????????????
— Pankaj Maheshwari (@Pankajasawa) December 10, 2020