پاکستان کے خلاف بولنا ارنب گوسوامی کو مہنگا پڑ گیا ،بھارتی چینل کو بھاری جرمانہ

پاکستان کے خلاف بولنا ارنب گوسوامی کو مہنگا پڑ گیا ،بھارتی چینل کو بھاری ...
پاکستان کے خلاف بولنا ارنب گوسوامی کو مہنگا پڑ گیا ،بھارتی چینل کو بھاری جرمانہ
سورس: Wikimedia Commons

  

لندن(چوہدری تبریز عورہ)برطانوی میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی نے پاکستان کے خلاف زہر آلود مواد نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک نیوز کو 20ہزار برطانوی پاونڈ جرمانہ کردیا۔یہ جرمانہ ایک پروگرام” پوچھتا ہی بھارت “ کی ایک قسط کو دیکھنے کے بعد عائد کیا گیا ہے جس کی میزبانی متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی نے کی تھی ،اس پروگرام میں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی گئی تھی۔

برطانوی میڈ یا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پروگرام میں مہمانوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ تمام پاکستانی دہشت گرد ہیں ، یہاں تک کہ پاکستانی کھیلوں کی مشہور شخصیات اور بچے بھی عسکریت پسند ہیں،پروگرام میں موجود ایک مہمان نے کہاہم سائنسدان بناتے ہیں ، آپ(پاکستانی) دہشت گرد بناتے ہیں۔برطانوی میڈ یا ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ اس پروگرام میں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگیز خیالات کا اظہار کیا گیااورپروگرام میں بحث کا مجموعی لہجہ اشتعال انگیز تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -