بھارتی کسانوں کو دھرنا دیئے 27 روز گزر گئے، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار

بھارتی کسانوں کو دھرنا دیئے 27 روز گزر گئے، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار
بھارتی کسانوں کو دھرنا دیئے 27 روز گزر گئے، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار
سورس: Twitter/@Kisan_Digital

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی دہلی میں بھارتی کسانوں کا احتجاج 27 ویں روز بھی جاری رہا، سخت سردی بھی کسانوں کے عزم کو کم نہ کرسکی ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسان دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جنہوں نے مطالبات پورےہونے تک ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا، کسان رہنماؤں نے مودی سرکار کو واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی سے خوف زدہ نہیں ہیں اور وہ جو کرنا چاہتا ہے کرلے۔

بھارت میں کسانوں کےاحتجاج کا 27 واں روز بھی جاری رہا ، شدید سردی کے باوجود دہلی کی سرحدوں پر دھرنا جاری ہے،کسانوں کے احتجاج کے باعث غازی پور سرحد، دہلی میرٹھ ہائی وے ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار کی کسانوں کا احتجاج سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، پنجاب میں آڑھتیوں نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی چھاپوں کے خلاف چار دن کے لیے دکانیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔