سینئر صحافی عبدالحمید چھاپرا انتقال کرگئے

سینئر صحافی عبدالحمید چھاپرا انتقال کرگئے
سینئر صحافی عبدالحمید چھاپرا انتقال کرگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عبدالحمید چھاپرا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

عبدالحمید چھاپرا کراچی پریس کلب کے پانچ بار صدر رہے، اس کے علاوہ وہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے جے یو) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔

عبدالحمید چھاپرا طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ بدھ کو عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد بلال بلاک نمبر چار جرنلسٹس سوسائٹی ابو الحسن اصفہائی روڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین صفورا گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -