وزیراعظم این آر او دے سکتے ہیں نہ ہی یہ اُن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی پھٹ پڑے

وزیراعظم این آر او دے سکتے ہیں نہ ہی یہ اُن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی پھٹ پڑے
وزیراعظم این آر او دے سکتے ہیں نہ ہی یہ اُن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی پھٹ پڑے

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم این آر او دے سکتے ہیں نہ ہی یہ اُن کا کام ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی غلطیاں اور کرپشن کسی کو نظر نہیں آ رہی،ملک میں کیا ہو رہا ہے ؟ یہ سب کو نظر آ رہا ہے، گھروں میں گیس نہیں ہے  جبکہ وزراء عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ندیم بابر غلط بیانیاں کرتے رہےہیں،وزیرپیٹرولیم میں ہمت ہےتوعوام کےسامنےآ کرکہیں کہ ایل این جی ٹرمینل سے نقصان ہے یا فائدہ ؟پی ٹی آئی نے نون  لیگ کے دور میں ایل این جی کو گالی بنادیا تھالیکن آج اپنی نااہلی سے اربوں روپے ضائع کرکے دنیا کے سامنے اعتراف کرلیا کہ پاکستان کو ایل این جی  کی ہی ضرورت ہے.شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ نیب کا کیس ڈھائی سال سے چل رہا ہے لیکن  ابھی تک جرم پتا نہیں چلا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -