مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے  50 کروڑڈالرمالیت کے یوروبانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے  50 کروڑڈالرمالیت کے یوروبانڈ جاری ...
مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے  50 کروڑڈالرمالیت کے یوروبانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ یوروبانڈ واپڈا کی طرف سے مہمنداوردیامیر ڈیم کیلئے درکارغیرملکی فنانس پوری کرنے کے لیے جاری ہونگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں ڈیمز کی تعمیر کے لئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا گیا تھا۔دونوں ڈیمز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -