ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 6 ارب22 کروڑ روپے ریکور کر لیے

ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 6 ارب22 کروڑ روپے ریکور کر لیے
ایف بی آر کی بڑی کارروائی، 6 ارب22 کروڑ روپے ریکور کر لیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے مطابق ملتان سمیت کئی بڑے شہروں میں ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس چوروں کے اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، جس میں 6 ارب 22 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت اکتوبر تک 119 شکایات درج ہوئیں۔ مجموعی طور پر 82 ارب روپے سے زائد مالیت کے کیسز کا سراغ لگایا گیا اور66 غیر منقولہ پراپرٹیز اور203 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔ 

مزید :

قومی -