کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا، تشویشناک حالت میں ہسپتال ...
کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  

پانی پت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں سخت سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھودیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپر سنگھ نامی شخص کو سخت سردی میں بیوی سے کپڑے دھونے کی فرمائش کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسپر سنگھ کے مطابق وہ صبح اپنی بیوی کو کپڑے دھونے کا کہہ کر گیا تھا، رات کو نو بجے گھر آیا تو کپڑے یوں ہی پڑے تھے اور اس کی بیوی باورچی خانے میں پانی گرم کر رہی تھی۔

متاثرہ شخص جسپر سنگھ کے مطابق جب اس نے بیوی سے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ابلتا ہوا پانی اس پر پھینک دیا۔ بیوی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ فرائی پین اٹھا کر اس کی دھلائی بھی کردی۔

گرم پانی سے جھلسنے پر جسپر سنگھ کو اس کے بھائی نے ہسپتال میں داخل کرایا۔ جسپر کی درخواست پر پولیس نے اس کی بیوی نرمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -