بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود علیل ہوگئے

 بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود علیل ہوگئے
 بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود علیل ہوگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی شہرت یافتہ اور لیجنڈی مزاح نگار انور مقصود علیل ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔انکا کہنا تھا کہ  مزاح نگار و دانشور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مزید :

تفریح -