لاہور پولیس قبضہ مافیا کے خلاف ان ایکشن،ریٹائرڈ ٹیچر کے پلاٹ پر قبضہ واگزار کروادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان کے ویژن پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے گجر پورہ پولیس نے ریٹائرڈ ٹیچر کے پلاٹ پر قبضہ واگزار کروادیا۔
ریٹائرڈ بزرگ ٹیچر محمدحنیف کے پلاٹ پر کچھ عرصہ قبل ملزمان امجد وغیرہ نے ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔قبضہ کے بعد ملزمان نے پلاٹ پر ناجائز چاردیواری تعیمر کی تھی۔واقعہ کے حوالے سے بزرگ شہری نے پولیس کو اطلاع دی،جس پر ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن رضا صفدر کاظمی کو ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا جس پر گزشتہ روز پولیس نے ایل ڈی اے کے ساتھ کریک ڈاون کرتے ہوئے ناجائز طور پر تعمیر کی ہوئی دیوار کو گراکر بزرگ شہری کو قبضہ واگزار کروادیا۔