نئی گاڑی کی خریداری پر کتنا ٹیکس لگادیا گیا؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

نئی گاڑی کی خریداری پر کتنا ٹیکس لگادیا گیا؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی ...
نئی گاڑی کی خریداری پر کتنا ٹیکس لگادیا گیا؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Wikipedia

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر دو لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر اضافی ٹیکس کے نفاذ کی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منگل کو دی گئی ہے۔ نئی گاڑیوں کی خریداری پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ  رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہزار سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر دو لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے کا اضافی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 660 سے ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری پر 50 ہزار روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -