کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے اپنی قونصلر خدمات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا

کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے اپنی قونصلر خدمات محدود کرنے کا فیصلہ ...
کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے اپنی قونصلر خدمات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

کوریا (رضا شاہ) کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے خطرات اور کوریا کی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے پیش نظر کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے اپنی قونصلر خدمات کو 23 دسمبر 2020 سے لے کر 3 جنوری 2021 تک محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید اور نادرا کارڈ آن لائن اپلائی کریں، ویزہ کی درخواست آن لائن ویزہ سسٹم کے ذریعے یا سفارت خانے میں ڈاک کے ذریعے کی جائے۔

صرف مختار نامہ، نومولود کے پاسپورٹ کے اجرا ، گمشدہ پاسپورٹ یا پاسپورٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کروانے کے سلسلے میں سفارت خانے میں آنا لازم ہو گا۔تاہم کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت یا معلومات کیلئے 7/24 ہیلپ لائن 8252-796-02 کی ایکسٹنشن 105 پر رابطے کی سہولت فراہم کی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -