شیخوپورہ کے ایک گھر میں 8 سانپ گھس گئے
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) برج والاروڈ ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر میں 8 سانپوں نے ڈیرہ ڈال لیا، یہ سانپ قریبی کھیتوں سے آئے تھے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سانپوں کو پکڑ لیا۔