صدر نے صادق افتخار کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا چیئرمین مقرر کر دیا 

Dec 22, 2024

 اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے صادق افتخار کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔انہیں وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے،اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی کے چیئرمین کے طور پر جناب صادق افتخار کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ 

 صادق افتخار

مزیدخبریں