پی ٹی آئی رہنماوں کیساتھ بیک چینل رابطے ہیں، رانا ثنا اللہ

Dec 22, 2024

 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماوں کیساتھ بیک چینل رابطے ہیں، رابطے کبھی منقطع نہیں ہوئے، اسپیکر کے ذریعے رابطے رہتے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی  پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی میں اتحادیوں کو بھی شامل کرنا ہے اور کرنا بھی چاہیے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ڈیڈلائن اور وارننگ کو چھوڑ دیں۔ سیاسی مسائل کے حل کیلیے مل کر بیٹھیں اور ان کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی جماعت نے ماحول بنایا جس میں کچھ لوگوں نے گمراہ ہو کر اقدام کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 90 دن میں سزا ہوجاتی تو بہتر ہوجاتا۔ جلد سزا ملنے سے جرم کرنے والوں کو آئندہ ایسی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سزا نہیں ملنی تو ملٹری ایکٹ کس مرض کی دوا ہے؟ فوج سے متعلق مقامات پر حملے کا فیصلہ ملٹری کورٹ نے ہی کرنا ہے۔   وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دنوں میں ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے 190 ملین پانڈ کیس بھی ان میں شامل ہے۔ ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ

مزیدخبریں