اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر اب تک فریقین نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش کے باوجود فریقین نے ابھی تک باضابطہ رابط نہیں کیا۔تحریک انصاف نے اپنی نامزد مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دیے جبکہ حکومت کی طرف سے بھی تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے تیار ہوں۔
سپیکر تیار