مردان: اراضی تنازع پر فائرنگ، میاں بیوی اور بیٹا قتل 

Dec 22, 2024 | 05:33 PM

مردان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مردان میں اراضی تنازع پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مردان کے علاقہ یخ کوئی میں اراضی تنازع پر دو ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو کھیتوں میں قتل کیا جبکہ خاتون کو گھر کے اندر گولیاں مار دی گئیں، جاں بحق افراد میاں بیوی اور بیٹا ہیں۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں، مقتولین کی شناخت 42 سالہ سرتاج زوجہ سرتاج اور 22 سالہ بیٹا سدیس کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں