ایل جی کی بڑی گنجائش والی واشنگ مشین کے ساتھ صفائی کے فوائد

ایل جی کی بڑی گنجائش والی واشنگ مشین کے ساتھ صفائی کے فوائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایل جی الیکٹرونکس نے اپنی بڑی گنجائش کے حامل نئی واشنگ میشنوں کے مشرق وسطیٰ میں اجراءکا اعلان کردیا ہے۔ Sapience (T4927VOZ) واشنگ مشین طاقت ور ہیٹرز سے لیس ہے جس کی بدولت یہ مشینیں گرم پانی میں صفائی کے بہترین نتائج دیتی ہےں۔ طاقت ور ہیٹر کے ساتھ بہترین صفائی ۔ صفائی کی گنجائش بڑھانے والی خصوصیات ایل جی کی جدید ترین ٹاپ لوڈرز کی اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیٹر کی وجہ سے ہے۔ اندر کی جانب نصب اسٹینلس اسٹیل ٹب، ہیٹر ٹب میں موجود پانی کے ٹمپریچر کو 60ڈگری سنٹی گریڈبڑھاتا ہے ، جس کی بدولت کپڑے گرم پانی میں زیادہ موثر انداز میں دھلتے ہیں۔داغ دھبوں کی دیکھ بھال کے طریقے کے ساتھ واشر کا اندرونی ٹمپریچرکو 40ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھادیا گیاہے تاکہ زیادہ موثر انداز سے داغ دھبوں کو دور کیا جاسکے۔ جبکہ الرجی سے تحفظ کے لئے ، 60 ڈگری تک حرارت دی گئی ہے تاکہ کپڑوں میں موجود الرجی کا سبب بننے والے جراثیم اور بیکٹیریا کو ختم کیا جاسکے۔ اس مشین میں ایک اختراعی بھاپ والا فنکشن بھی نضب کیا گیا ہے ، جو کسی بھی ٹاپ لوڈنگ واشن مشین میں سب سے پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔یہ فنکشن ٹب کی اندرونی حرارت کو تیزی سے بڑھاتا اور برقرار رکھتا ہے،جس سے صفائی کے نتائج بہترین ہوتے ہیں۔
6موشن ٹیکنالوجی کے ساتھ دھونے کی کارکردگی میں اضافہ : ایل جی کی انورٹر ڈائریکٹ ڈرائیو موٹر ، جوکہ ایک بالکل درست انداز میں کنٹرول کرنے والا سسٹم استعمال کر رہا ہے تاکہ استعمال کنندہ 6 موشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر کام کرنے کے لئے استعمال کرنے کے قابل ہوسکے ۔ دس سال کی وارنٹی کے ساتھ انورٹر ڈائریکٹ ڈرائیو کم آواز اور قابل بھروس آپریشن فراہم کرتا ہے۔ اور ساتھ ساتھ مشین کو نئے انداز میں ٹچ ڈسپلے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ہر ٹاپ لوڈر جدید ترین ، ٹچ ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ آرہی ہے جسے صارفین واشنگ کی سیٹنگزآسانی سے منتخب اور ایڈ جسٹ کرسکتے ہیںیہ اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ اسمارٹ فون کا استعمال۔ ایل جی کی واشنگ مشین پر موجود سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا بلیک ٹچ ایل ای ڈی ڈسپلے سمپل اور سلیک ڈیزائن کومکمل کرتا ہے۔ ایل جی الیکٹرونکس گلف ایف زیڈ ای کے صدر کے ڈبلیو کم نے کہا کہ "ہم نے ان نئی ٹاپ لوڈر واشنگ مشینوں کو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تیا ری کیا ہے ،یہ صارفین کو بہترین صفائی اور زیادہ گنجائش والی مشین فراہم کررہے ہیں۔
دنیا کی سب سے بہترین ٹیکنالوجیز جیسا کہ 6موشن ڈائریکٹ ڈرائیوکے ساتھ ایل جی وشنگ مشین کی عالمی مارکیٹ میں ایک رہنما پوزیشن حاصل کرلے گااور ہوم اپلائنسز مارکیٹ میں عالمی سطح پر نمبر 1برانڈ بننے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

مزید :

کامرس -