100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ

100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر) ایف بی آر نے 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاﺅنٹر پر وی وی آئی پی سہولتیں ملیں گی۔کارڈ ہولڈرز کا بیگج الاﺅنس 5سو ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کر دیا گیاجبکہ انہیں سرکاری بلیو پاسپورٹ بھی جاری کیا جائےگا۔

مزید :

کامرس -