پیاز کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک کمی ہو گئی
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی بڑی سبزی منڈیوں میں پیاز کی ترسیل میں ہونے والے اضافہ سے پیاز کی فی کلو تھوک قیمت میں 5 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے پیاز کی قیمت15 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پیازکی برآمدات میں ہونے والی کمی کے نتیجہ میں مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی ترسیل بڑھی ہے۔ ہول سیل فروٹس اینڈ ویجیٹیبل کے صدرحاجی شاہجہان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں نے بھارت سے پیاز کے مقابلہ میں کہیں کم ہونے کی وجہ سے ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سٹوریج کی ناکافی اور مہنگی سہولیات کی وجہ سے کاروباری افراد پیاز بیچنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے نتیجہ میں ترسیل بڑھنے سے قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کا صارفین پر مثبت اثر مرتب ہوا ہے۔