ایمریٹس دنیا بھر میں ایئر لائن کا سب سے قیمتی برانڈ بن گیا

ایمریٹس دنیا بھر میں ایئر لائن کا سب سے قیمتی برانڈ بن گیا

لاہور( پ ر) لوگوں اور جگہوں کو عالمی سطح پر منسلک کرنے والی ایمریٹس ایئرلائن برانڈ فائننس گلوبل 500 کی اس ہفتے جاری کردہ , 2014 کی رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے سال دنیا کی سب سے زیادہ گراں قد ایئر لائن برانڈ قرار پائی ہے۔ فہرست میں 234 پوزیشن پر موجود یہ ایئرلائن مسلسل چوتھے سال مشرق وسطیٰ کا سب سے گراں قدر برانڈ قرار پایا ہے ۔اس کی موجودہ مالیت 5.48 ارب امریکی ڈالر ہے جو سال 2013 کی مالیت سے 34 فیصد زیادہ ہے۔ ایمریٹس کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ، کارپوریٹ کمیونیکیشنز، مارکیٹنگ اور برانڈ Boutros Boutrous نے کہا ” ایک مستحکم برانڈ بہت اہم کاروباری فرق ہے اور اس لئے ایمریٹس سالہا سال سے برانڈ میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے برانڈ کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور ایمریٹس نے اپنی اولین پوزیشن برقرار رکھی ہے، کیونکہ یہ کسٹمر ز کو مشغول رکھنے اور اس مقابلے کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی مارکیٹ ان سے منسلک رہنے کی ہماری کامیاب کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے ۔ڈیوڈ Haigh ، چیف ایگزیکٹو ، برانڈ فائننس نے کہا ” ایمریٹس اپنی تمام حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں سب سے زیادہ طویل فاصلے کے مسافروں کو پرواز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اور ایک معیار بن گیا ہے جس کے مطابق دوسرے ایئر لاین برانڈز کی کارکردگی کو جانچا جاتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے سب سے قیمتی برانڈکے امپلائز ہونے کی حیثیت سے ایمریٹس کا اسٹاف پورے خظے کے نمائندہ ہےں جو اپنی نہایت شاندار سروس کی بدولت ثقافتوں کے مابین اچھے رابطے قائم کر رہے ہیں۔ایمریٹس کا برانڈ پلیٹ فارم ’ Hello Tomorrow لوگوں اور ثقافتوں کو منسلک کرنے کے لئے ایسے متعلقہ اور معنیٰ خیز تجربے مرتب کر رہا ہے جو ہماری دنیا پر اثرات مرتب کرے گا۔ہماری خواہشات کا بنیادی حصہ ایک ایسا برانڈ مرتب کرنا ہے جو عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں کا حصہ ہو ۔ صرف لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام کے ساتھ منسلک کرنے کا ذریعہ نہ ہو بلکہ ان کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں میں رابطہ قائم کرنے کا محرک بنے۔عالمی سطح پر مداحوں کے پاس ایمریٹس کے ساتھ منسلک ہونے کے متعدد طریقے ہیں ۔ ایمریٹس سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر سب سے زیادہ متحرک برانڈ ہے ۔ایمریٹس Linkedin پر بھی سب سے وسیع ایئر لائن ہے جس کی YouTube ، Instagram اور گوگل پلس پر متحرک موجودگی ہے۔212 ہوائی جہازوں کے بیڑے کے ساتھ ایمریٹس دبئی سے 80 ملکوں کی 141 منزلوں کیلئے پروازیں چلاتا ہے۔ 48,000 سے زائد افراد پر مشتمل 160ممالک سے تعلق رکھنے والی کثیر الثقافتی افرادی قوت کی موجودگی ، ایمریٹس کے برانڈ کو مزید تقویت دیتی ہے۔

مزید : کامرس