ٹیکس ایمنسٹی سکیم 28فروری تک جاری رہے گی‘آفتاب احمد خا ن

ٹیکس ایمنسٹی سکیم 28فروری تک جاری رہے گی‘آفتاب احمد خا ن

  

راولپنڈی ( نیٹ نیوز)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس آفتاب احمد خا ن نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور قائمقام صدر ملک شاہد سلیم سے ملاقات کی اس موقع پر گروپ لیڈر شیخ شبیر ،سابق صدور، اراکین مجلس عاملہ ،نائب صدر محمد عالم چغتائی اور تاجر تنظیموں کے رہنماءبھی موجو دتھے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم 28فروری تک جاری رہے گی جس کی رو سے 2008 سے2012تک ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں پر کوئی اضافی جرمانہ نہیںکیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کا آڈٹ کیا جائے گا اس سہولت سے مستفید ہونے کی صورت میں اگلے 5سال کے لئے بھی آڈٹ سے مستثنیٰ تصور کیا جائے گا ، کاروباری برادری وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی اس سکیم سے فائدہ اٹھائے ،انہوںنے کہا کہ نیشنل ٹیکس نمبر چیکنگ کی مہم 28فروری تک موخر رہے گی ،کاروباری برادری کو چاہئے کہ اس عرصے میں اپنے این ٹی این سر ٹیفیکیٹس کاروباری مراکز میں آویزاں کر لیں تا کہ چیمبر کے ٹیکس نیٹ میں ا ضافے کے مطالبے کےلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں اور اس حوالے سے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا بلکہ مقامی تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں کے ساتھ دورے کئے جائیں گے۔

 اور این ٹی این نہ ہونے کی صورت میں مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی طلب کی جائے گی،مقصد صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہے کسی کو پریشان کرنا نہیں اور نہ ہی کسی قسم کے سوالات کئے جائیں گے،اسموقع پر بات چیت کرتے ہوئے قائمقام صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سے مستفید ہونے کے موقع مل سکیں، انہوں این ٹی این سرٹیفیکیٹ مہم کے دوران کاروباری برادری کی طرف سے بھپور تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید :

کامرس -