فٹا ایوارڈز ' کی تقریب میں سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' نے میدان مار لیا

فٹا ایوارڈز ' کی تقریب میں سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' نے میدان مار لیا

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں 'بافٹا ایوارڈز ' کی تقریب میں سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔سال 2014 کے بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بہترین برطانوی فلم کی کیٹیگری میں 'گریوٹی ' نے ایوارڈ جیتا۔ فلم گریوٹی اس تقریب میں کل چھ ایوارڈز اپنے نام کرانے میں کامیاب رہی جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔67 واں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والی بڑی فلموں میں 'وولف آف وال اسٹریٹ، امریکی ہسل، کیپٹن فلپس اور فلو مینا کو شکست دے کر بہترین فلم کا ایوارڈ کرب ناک اسٹوری پر مبنی فلم' 12' ائیرز اے سلیو' نے حاصل کیا۔

مزید :

کلچر -