سیف علی خان کو ہالی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہئے ، کرینہ کپور

سیف علی خان کو ہالی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہئے ، کرینہ کپور

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیوی اور میگا اسٹار کرینہ کپور نے کہاہے کہ سیف کے لکس، باڈی لینگویج اور اسٹائل نے انہیں اس بات کا حقدار بنا دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں،سیف بہت باصلاحیت اور مکمل ایکٹر ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ خود انہیں ہالی وڈ میں قسمت آزمانے کا کوئی شوق نہیں ’میں جہاں ہوں، بہت خوش ہوں۔‘بہت سی نئی اداکاراوں کے آنے کے بعد بھی کرینہ کا شمارصف اول کی منجھی ہوئی اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ ہر ڈائریکٹر کام کرنا چاہتا ہے۔ کرینہ کا کہنا ہے ’میرے لئے یہ بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ سب ٹیلنٹ پر منحصر ہے۔ نئے لوگوں میں سے وہی بالی وڈ میں لمبی اننگز کھیل پائیں گے جن میں ٹیلنٹ ہوگا۔ رہی میری بات تواداکاری ہمیشہ سے ہی میرا جنون رہا ہے۔‘طویل عرصے سے فلم نگری پر راج کرنے والی کرینہ خود کو ایکٹر سمجھتی ہیں اسٹار نہیں۔کرینہ کے مطابق ’اسٹار ہونا کیسا لگتا ہے، مجھے پتا نہیں۔ میں نے کبھی خود کو اس طرح اسٹار سمجھا ہی نہیں جیسے لوگ مجھے سمجھتے ہیں۔ میں ایک عام لڑکی ہوں جسے گھروالوں اوردوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جسے میں سب سے زیادہ انجوائے کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -