دراز قامت ہیروئنیں بالی وڈ ہیروز کی ترجیح بن گئیں

دراز قامت ہیروئنیں بالی وڈ ہیروز کی ترجیح بن گئیں

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ میں درمیانے قد وقامت کے ہیروزاپنے سے کئی انچ لمبی ہیروئن کے ساتھ کام میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ میگا ہٹ ہیروئن دپیکا پڈکون پانچ فٹ نوانچ قد کے ساتھ بالی وڈ کے صف اول کے ہیروز کی ہیروئن بن چکی ہیں۔دپیکا سے قد میں کچھ کم 5 فٹ 7 انچ کے شاہ رخ خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، ’دپیکا پڈکون کے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے ایک فائدہ ہوتا ہے، وقفے میں وہ سب سے اوپر شیلف میں رکھی چیزیں اتارکر دے دیتی ہے‘۔ شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ ان کی زیادہ تر ہیروئنز لمبے قد کی ہیں لیکن اس بات سے انہیں کوئی پرابلم نہیں۔بالی وڈ کے نواب سیف علی خان ’کاک ٹیل‘ میں اپنی کو اسٹار دپیکا پڈکون سے قد میں 2 انچ چھوٹے سہی لیکن دیکھنے والوں نے ان کی جوڑی کو پسند کیا۔ 5 فٹ 6 انچ کے عامر خان ’دھوم3‘ میں 5 فٹ 8 انچ کی کترینہ کیف سے رومانس کرتے نظر آئے۔ عامر کہتے ہیں انہیں لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان جن کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، انہیں بھی س±شمیتا سین اور کترینہ کیف جیسی لمبی ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔

فرحان اختر بھی سونم کپور اور دپیکا پڈکون جیسی دراز قامت ہیروئنز کے ہیرو بن چکے ہیں جبکہ 5 فٹ7 انچ کی ہما قریشی ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں 5 فٹ 5 انچ کے ارشد وارثی کی ہیروئن تھیں۔نوے کے عشرے کی ہیروئنز مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور، کاجول، رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا درمیانے قد کی ہیروئنز تھیں لیکن فیشن ورلڈ اور بیوٹی کونٹسٹ سے بالی و±ڈ کا رخ کرنے والی لمبی حسیناو¿ں نے ٹرینڈ بدل کر ایک نئے ٹرینڈ یعنی لمبی ہیروئن اور چھوٹے قد کے ہیرو کی بنیاد رکھی۔

مزید : کلچر