فلمسازوں ،تقسیم کاروں کا ایرانی فلمیں منگوانے کا فیصلہ

فلمسازوں ،تقسیم کاروں کا ایرانی فلمیں منگوانے کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت لاہور کے فلمسازوں ،تقسیم کاروں نے ترکی کی فلم محبت ایک اتفاق کے بعد ہمسایہ ملک ایران کی فلمیں منگوانے اور ان کی نمائش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انقلاب ایران کے ایرانی فلمی صنعت نے دنیا بھر میں تیزی سے کامیابی حاصل کی ہے اور کینز میلہ کے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔لاہور میں قائم ایرانی کلچر سنٹر کے ایک ذمہ دار افسر کے مطابق انہوںنے اپنی فلموں سے گانے اور قابل اعتراض مواد و مناظر کو یکسر ختم کر کے معاشرتی ،سماجی ،مذہبی اور دیگر موضوعات پر مبنی معیاری فلمیں بنائی ہیں اور فلموں کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس سے ایرانی فلمی صنعت کی تیار کردہ فلموں کو بھر پور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایرانی فلموں کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔پاکستان کے تقسیم کاروں نے ایرانی فلموں کی نمائش کے لیے رابطہ کیا تو وہ فلمیں اردو ٹائٹل کے ہمراہ ریلیز کریں گے۔

 اور کو پروڈکشن کے حوالے سے بھی فلمیں تیار کرنے کی بھی منصوبہ بندی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کو پروڈکشن سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے اور باہمی ثقافت کا تبادلہ ہو گا۔

مزید : کلچر