لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بکھیر کر دل کو تسکین ملتی ہے ‘ حنا دلپذیر

لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بکھیر کر دل کو تسکین ملتی ہے ‘ حنا دلپذیر

  

کراچی(آئی پی این )ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں جب انسان ہر طرف سے پریشانیوں مسائل و مصائب میںگھرا ہوا ہے جہاں قدم قدم پر اس کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں میڈیا ہی ہے جہاں پر ایسے ڈرامے پیش کئے جائیں۔

 اور ان کو ایسی تفریحی مہیا کی جائے جس سے ان کی ٹینشن ختم ہو اور وہ چند لمحوں کےلئے ہنس سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میں زیادہ تر مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہوں اور شائقین میرے ہر ڈرامے کو پسند کر رہے ہیں جس کےلئے میں ان کی مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر اس طرح کے کردار کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے جس سے دوسروں میں خوشیاں بٹیں اور جو پریشان ہوں ا ن کے چہروں میں ہنسی آئے اس طرح کے کردار کرکے مجھے دلی طور پر تسکین ہوتی ہے ۔

مزید :

کلچر -