سینئر اداکار ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ‘نرما

سینئر اداکار ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ‘نرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی پی این ) ٹیلی ویژن اور فلم کی اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں اکثریہ دیکھا گیا ہے کہ جو کوئی تھوڑا سا کام سیکھ جاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو یہ سمجھتا ہے کہ میں سب کچھ جانتا ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے نئے آنے والوں سے پہلے جو سینئر ہوتے ہیں وہ وقت کی اونچی نیچ سے گزر چکے ہوتے ہیں اور وہ ہر طرح سے ہر کام کو سمجھنے میں بہتر ہوتے ہیں ”آئی پی این“ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے جتنے بھی سینئر سٹارز ہیں وہ ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں اگر ہم سیکھنا چاہیں تو ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کے مقابلے میں اگر ماضی کی فلمیں دیکھیں جائیں تو ان کے اندر مقصد موجود ہوتا تھا مزاح بھی ہوتا تھا اور مقصد بھی لیکن آج کل کی فلموں میں زیادہ تر مزاح کو ہی ترجیح دی جاتی ہے مقصدیت کم ہوتی ہے ۔

مزید :

کلچر -