برلینالے فیسٹیول، چینی کرائم تھرلر ’بلیک کول، تِھن آئس‘ بہترین فلم قرار پائی

برلینالے فیسٹیول، چینی کرائم تھرلر ’بلیک کول، تِھن آئس‘ بہترین فلم قرار ...

برلن (اے پی پی) برلینالے فیسٹیول کی بہترین فلم کا اعزاز چینی کرائم تھرلر ’بلیک کول، تِھن آئس‘ کو حاصل ہوا ہے جبکہ بہترین ہدایتکار رچرڈ لنک لیٹر قرار پائے ہیں۔ اس مرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جاپانی ادارکارہ ہارو ک±وروکی کو ملا ہے۔ گولڈن بیئر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چینی ہداہیتکار ڈی آو¿ ینان نے پر نم آنکھوں سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ” اس بات کا یقین کرنا انتہائی مشکل ہے کہ مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہے۔“ 1997ءکے بعد پہلی مرتبہ کسی چینی فلم نے یورپ کے اس معتبر فلم میلے میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ قبل ازیں چینی لوَ اسٹوری میرج تھویاز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ بہترین اسکرین پلے کا انعام جرمن بہن بھائی ڈیٹرش اور آنا بروگمان کو ان کی فلم ’اسٹیشنز آف دی کراس‘ پر دیا گیا۔

جرمن فلم فیسٹیول یا برلینالے کی جیوری نے بہترین ہدایتکار کے لیے ٹیکساس کے فلم میکر رچرڈ لنک لیٹر کو منتخب کیا۔ انہیں یہ انعام ان کی فلم ’بوائے ہڈ‘ پر دیا گیا۔ انعام وصول کرنے کے بعد رچرڈ لنک لیٹر نے جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یہ بہترین ہدایتکار کا انعام ہے لیکن اس فلم کی تیاری میں بہت سے لوگوں نے کام کیا ہے، ”میں یہ انعام ان چار سے زائد لوگوں کی ایمائ پر وصول کر رہا ہوں، جنہوں نے اس فلم کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر