پاکستان کونسل اور ”ہم ستارے“ کا تین روزہ فیشن پاکستان ویک اختتام پذیر

پاکستان کونسل اور ”ہم ستارے“ کا تین روزہ فیشن پاکستان ویک اختتام پذیر

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کونسل اور ”ہم ستارے“ کے اشتراک سے منعقد ہونے والے تین روزہ فیشن پاکستان ویک اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹونی اینڈ گائے، ٹی ڈیپ، بینک الفلاح، نیسلے ایوری ڈے اور نشاط لنن کے تعاون سے پیش کیا جانے والا تین روزہ فیشن پاکستان ویک2014 پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی سب سے معتبر تقریب کی حیثیت رکھتا ہے جس کے لئے لوگ شدت سے منتظر رہتے ہیں ۔عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنراور ماڈل ایچ ایس وائی نے پہلے دن کے پہلے شو کا آغاز اپنی موسمِ گرما اور بہار کے کلیکشن سے کیا۔وہ تینوں دن چھائے رہے۔ ایچ ایس وائی کا آرائشی فیشن ہاﺅس پاکستان کے بہترین برانڈز میں سے ایک ہے۔ایچ ایس وائی کے ملبوسات دورِ حاضر کی نمایاں خصوصیات اور روایتی انداز کویکجا کرنے کے باعث مقبول ہیں۔ ڈیزائنر کی ملبوسات میں پاکستانی اور مشرقی وسطیٰ کی روایات ‘مغربی رنگ اور انداز کا حسین امتزاج دیکھا جاسکتا ہے۔ایچ ایس وائی کے منفرد ڈیزائن فیشن ڈیزائنر کی عالمی شہرت کا سبب ہیں جبکہ ایچ ایس وائی کا نام پاکستان فیشن صنعت میں اعلیٰ مقام کا بھی حامل ہے۔ ایچ ایس وائی کی نمائش نے بینک الفلاح گریجویٹ شو میں شریک اُبھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کے لئے راہ مزید ہموار کردی۔ اس شو میں 8 نئے اور اُبھرتے ہوئے ہنر مند فیشن ڈیزائنرز نے اپنے ہنر کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کردیا۔

مزید : کلچر