پاکستانی گلوکارفاخر نے اپنا نیا گاناشکوہیلیز کردیا

پاکستانی گلوکارفاخر نے اپنا نیا گاناشکوہیلیز کردیا

کراچی(آئی پی این )نامور گلوکار فاخر نے کہا ہے کہ موسیقی انسانی کیفیات پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے، ہم اپنے گیتوں کے ذریعے دنیا بھر میں آسانی سے امن و محبت کا پیغام پھیلا سکتے ہیں میں نے اپنے نغموں میں پاکستانیت کو اجاگر کیا ، میرے گائے ہوئے کئی ملی نغمے سپرہٹ ہوئے، اب البم کا دور نہیں رہا، اس لئے سولو سونگ ریلیز کیا ہے، سونگ کا نام شکوہ ہے جس میں گھریلو تشدد اور انسداد منشیات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ گلوکار فاخر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں گھریلو تشدد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

اور منشیات دیمک کی طرح ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا خاتمہ کررہی ہے، اس گانے کا وڈیو بھی بنایا ہے جو مختلف چینلز پر ریلیز کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر