جو کچھ حاصل کیا اپنی سخت محنت اور لگن سے حاصل کیا،پریانکا چوپڑہ

جو کچھ حاصل کیا اپنی سخت محنت اور لگن سے حاصل کیا،پریانکا چوپڑہ

  

ممبئی (اے پی پی) فلم ’فیشن‘ میں لاجواب کردار نگاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے والی پریانکا کے مطابق وہ ایک انٹرٹینر ہیں اور جب تک لوگ انہیں دیکھنا چاہیں گے وہ لوگوں کو اپنی فلموں اور گائیکی کے ذریعے تفریح فراہم کرتی رہیں گی۔۔خوبصورت، گلیمرس، ٹرینڈی اور ٹیلنٹ سے مالا مال ’دیسی گرل‘ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ جب میں بالی و±ڈ میں آئی تو کوئی مجھے گائیڈ کرنے والا نہیں تھا۔

 اور اب اتنی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد میں یہ بات کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں کہ میں نے جو کچھ حاصل کیا اپنی سخت محنت اور لگن سے حاصل کیا۔ میں ’سیلف میڈ‘ ہوں اور ان گذرتے سالوں نے مجھے سخت جان بنا دیا ہے۔بھارتی فوج میں ڈاکٹر جوڑے کے گھر جنم لینے والی پریانکا چوپڑہ نے 2000میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور یہی وہ کامیابی تھی جس نے ان پر بالی وڈ کے دروازے کھول دئیے۔ ۔شاید کم لوگوں کو اس بات کاعلم ہو کہ پریانکا چوپڑہ ایک باقاعدہ تربیت یافتہ گلوکارہ ہیں۔ ان کے دو نمبرز ’ان مائے سٹی‘ اور ’ایگزوٹک‘ریلیز ہو کر چارٹس پر نمبر ون رہ چکے ہیں۔گائیکی کے بارے میں پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری اور گلوکاری میں بیلنس رکھیں گی کیونکہ دونوں ہی ان کے لئے اہم ہیں۔پریانکا نے پچھلے دنوں لندن میں اپنے تیسرے گانے کا ٹیزر ریلیز کیا۔ وہ پ±ر امید ہیں کہ یہ گانا بھی ان کے مداح پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -