اکیڈیمی ایوارڈ میں فلسطینی فلم ’عمر بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری کےلئے منتخب

اکیڈیمی ایوارڈ میں فلسطینی فلم ’عمر بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری کےلئے ...

  

لاس اینجلس (اے پی پی) اکیڈیمی ایوارڈ کے ضمن میں فلسطینی فلم ’عمر‘ کو بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری کے لئے منتخب کئی گئی پانچ فلموں میں شامل کر لیا گیا جبکہ اسرائیل کی فلم ’بیت اللحم‘ آسکر کی دوڑ سے باہرہوگئی۔بیت اللحم میں ’شین بیت‘ یعنی اسرائیلی اہلکاروں کو ان فلسطینی گروپوں کے خلاف کارروائیاں کرتے دکھایا گیا ہے جو اسرائیل کے خلاف کام کررہے ہیں۔’عمر‘ ایک ایسی لو اسٹوری ہے جس میں اسرائیل، فلسطین کشیدگی کا رنگ نمایاں ہے۔فلم کا ہیرو نوجوان بیکر عمر (آدم بکری) خوبصورت لڑکی نادیہ (لیم لوبانی) کے عشق میں گرفتار اسرائیل کے اس علاقے میں پہنچ جاتا ہے جہاں نادیہ رہتی ہے۔

محبت کی یہ کہانی اس وقت ڈرامائی موڑ لیتی ہے جب عمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیتا ہے اور خود گرفتار ہو جاتا ہے۔ ہانی کی سنہ 2005 میں بننے والی فلم ’پیراڈائز ناو‘ وہ پہلی فلسطینی فلم تھی جسے آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ مغربی کنارے میں رہنے والے دو نوجوانوں کی کہانی تھی جنہیں خودکش حملے کے لئے تل ابیب بھیجا جاتا ہے۔بہت سے فلمی ناقدین کی اس تنقید پر کہ ’عمر‘ میں اسرائیل کے بارے میں جانبداری سے کام لیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -