چھوٹی سکرین پر آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ‘ لیلیٰ

چھوٹی سکرین پر آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ‘ لیلیٰ

لاہور(آئی پی این ) فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلمی صنعت میں اتنی مصروفیت ہے کہ فی الحال ٹی وی کی جانب رخ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں معیاری کام کرنا پسند کرتی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد بڑھاتی جاﺅں اور کام نتیجتاً صفر ہو ایسا نہیں کرتی بلکہ کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی فلم سائن کروں اس کا سپکرٹ چیک کروں اور کیا میں اس پر پورا اتر سکتی ہوں تب فلم کو سائن کرتی ہوں ورنہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاروں اور ان کے ساتھ کہیں آﺅٹنگ کیلئے جاﺅں پر ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ مصروفیت کے باعث وقت ہی بہت کم ملتا ہے۔

 اور جب ملتا بھی ہے تو کام کے باعث تھکاوٹ اتنی ہوتی ہے کہ زیادہ وقت آرام کرکے گزارتی ہوں ۔

مزید : کلچر