پشتو زبان کے معروف گلوکار سردار یوسفزئی کا نیا میوزک البم ” دعشق جنون“ ریلیز ہوگیا

پشتو زبان کے معروف گلوکار سردار یوسفزئی کا نیا میوزک البم ” دعشق جنون“ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) پشتو زبان کے معروف گلوکار سردار یوسفزئی کا نیا میوزک البم ” دعشق جنون“ ریلیز ہوگیا۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران سردار یوسفزئی کا یہ دوسرا البم ہے جسے موسیقی کے شائقین نے بے حد سراہا ہے۔ اوڈین میوزک ہاﺅس کی جانب سے ریلیز کردہ اس البم میں راشد خٹک، دیپک کلیوال ، عاجز اور بےتاب کے کلام شامل کئے گئے ہیں۔ سردار یوسفزئی نے ”اے پی پی “ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس البم میں بھی امن کے پیغام کو عام کرنے کی ایک عاجزانہ کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی محاذ پر پشتون سماج میں تشدد اور عسکریت پسندی کے اثرات کوشکست دینے کےلئے پختون شعراءکے امن کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔

 سردار یوسفزئی نے کہا کہ شائقین نے ماضی کی طرح اس البم پربھی اچھے ردعمل کا اظہارکیا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے ۔

مزید :

کلچر -