سید فصیح اقبال کی رحلت

سید فصیح اقبال کی رحلت

  

روزنامہ ”زمانہ“ اور انگریزی روزنامہ”بلوچستان ٹائمز“ کے چیف ایڈیٹر سابق صدر اے پی این ایس اورسی پی این ای، پریس کونسل کے رکن سید فصیح اقبال کو آج (ہفتہ) کوئٹہ میں سپرد کیا جائے گا، وہ جمعرات کو کراچی کے کڈنی سنٹر میں گردے کے مرض کے باعث اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔

سید فصیح اقبال اب بزرگوں کی صف میں شامل تھے ان کی پیشہ ¿ صحافت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی کہ کوئٹہ سے اردو روزنامہ”زمانہ“ کا اجراءکیا اور اس کے بعد انگریزی روزنامہ ”بلوچستان ٹائمز“ بھی نکالا، بلوچستان صوبے ہی میں نہیں، ملک بھر میں اردو صحافت میں ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، وہ اخباری مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کے صدر بھی رہے اور ایڈیٹروں کی انجمن میں بھی صدر سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ مرحوم اعتدال پسند اور ہنس مُکھ شخصیت تھے، ان کے کارکن صحافیوں کی تنظیموں کے ساتھ مراسم بھی خوشگوار تھے، ان کی وفات سے جو خلاءپیدا ہوا وہ شاید ہی پُر ہو سکے، وہ اپنے کارکنوں کی نظر میں بھی پسندیدہ شخصیت تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ ادارہ روزنامہ ”پاکستان“ اس غم میں ان کے وارثان کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ ٭

مزید :

اداریہ -