نوجوانوں کومعاشرے کا کارآمدفرد بنانے کےلئے کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی، اختر ر سول

نوجوانوں کومعاشرے کا کارآمدفرد بنانے کےلئے کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی، ...

لاہور (پ ۔ر)صحت مند قوم ہی ترقی کی ضامن ہوتی ہے عالمی سطح پر قومی تشخص کے اجاگر کے لئے ہمیں اپنے مستقبل کو کھیلوں کی اہمیت سے روشناس کراناہوگا نوجوان نسل کومعاشرے کا کارآمدفرد بنانے کےلئے ان میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا کھیلوں میں شرکت کی بدولت نوجوان نسل میںزندگی کی کٹھن راہوں سے باآسانی اور احسن طریقے سے گزرنے کا سلیقہ پیداہوتاہے سوچی سمجھی سازش کے تحت نوجوان میںپیداہونیوالے الیکٹرانک بے راہ روی کے رجحان کا واحد تدارک کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ہے ان خیالات کا اظہار سابق اولمپیئن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر ر سول نے ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔س موقع پر والدین کی کثیر تعداد نے مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلباءکی بھرپورحوصلہ افزائی کی کھیلو ں میں ریلے ریس ، فلیٹ ریس ، ٹیم ریس ، سیک ریس ، سائیکل ریس ، آبسٹیکل ریس ، ٹنل ریس اور دیگر مقابلے شامل تھے اس موقع پر ادبستان صوفیہ اور لیکول سکول کے طلباءنے مارشل آرٹس کا بھی مظاہر ہ کیاجسے بے حد سراہا گیا اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید بھی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے انہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچوں کے درمیان اپنے آپ کوپاکرانتہائی خوشی محسوس ہوئی ہے اور میں امید کرتاہوں کہ ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایگزیکیٹو کوالٹی اشورنس مسز عالیہ عاصم، ہیڈ ماسٹر حمیدالرحمن صاحب ، وائس پرنسپل مسز رضوانہ مظہر ، ہیڈ کوآرڈیینشن اینڈ ڈیویلپمنٹ عبدالکریم طاہر اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔ تقریب کے اختتا م میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4