قومی ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ بنانے کیلئے اساتذہ ،طلباکا جذبہ قابل دید ہے،ڈاکٹر مجاہد کامران

قومی ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ بنانے کیلئے اساتذہ ،طلباکا جذبہ قابل دید ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے سب سے زیادہ افراد کے بیک آواز قومی ترانہ پڑھنے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت اہم اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہواجس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز شاہد گل نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءو طالبات میں قومی ترانہ پڑھنے اور ورلڈ ریکارڈ بنانے کے سلسلے میں بھرپور جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ ہم ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -