ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر 17ارب روپے خرچ کررہے ہیں،مجتبیٰ شجاع

ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر 17ارب روپے خرچ کررہے ہیں،مجتبیٰ ...

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی پروگراموں پر 17 ارب روپے خرچ کررہی ہے اور چار نئے میڈیکل کالجوں کے ساتھ منسلک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو ٹیچنگ کا درجہ دینے کے لئے بھی 20 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں منتخب نمائندوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ملتان،راولپنڈی اور لاہور میں 3 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور فیصل آباد وراولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے 2 فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے 15کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیںمجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر 2 ارب 10 کروڑ مختص کئے گئے ہیں چھوٹے بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ایک نیا پروگرام اور ایک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے مختص کئے ہیں پنجاب حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران بھی صحت اور تعلیم کے شعبے کو ریکارڈ بجٹ فراہم کیا اور موجودہ مالی سال کے دوران صحت کے لیے 102ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4