قومی ترانے کا عالمی ریکار ڈ پنجاب یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہو گا،عبدالمقیت

قومی ترانے کا عالمی ریکار ڈ پنجاب یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہو گا،عبدالمقیت

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم عبدالمقیت چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں قومی ترانے کا عالمی ریکار ڈ بننے جا رہا ہے جوکہ یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے ۔پنجاب حکومت کی یہ سرگرمی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں کارکنان نا صرف اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ قومی ترانے کے حوالے سے یونیورسٹی میں ہونے والی تیاریوں میںبھی بھر پور حصہ لے رہے ہیںجمعیت کے کارکنا ن دیگر تعلیمی اداروں سے آنے والے نوجوانوں کو پنجاب یونیورسٹی میں خوش آمدید کریں گے ۔پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے مثبت سرگرمی کا انعقاد کیا ہے طلبہ و طالبات اس میں بھر پو ر شرکت کریں ،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -