وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکا دورہ

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکا دورہ

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز( LUMS )کا دورہ کیا، سلیما ن داو¿د سکو ل آف بزنس (SDSB) کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور بزنس سٹڈیز کے طلباءسے خطاب کیا جس میں پاکستان اور پاکستان ریلویز کو درپیش بحران ، مسائل اور موجودہ صورتحال زیر بحث رہے۔ وفاقی وزیر نے طلباءسے سوال و جواب کی نشست بھی کی جس میں پاکستان ریلویز موجودہ سیاست اور ریلویز کے مختلف شعبہ جات پر سوال کئے گئے جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دن رات محنت ، خلوصِ نیت اورلمز (LUMS) جیسے اداروں کے تعاون سے ہم ایک دفعہ پھر پاکستان ریلویز کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ لمز( LUMS) کے سکول آف بزنس نے رضاکارانہ طور پر پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں،اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی ، ریکٹر عبدالرزاق داو¿د ، ڈاکٹر عارف بٹ اور دیگر پروفیسرز نے شمولیت کی اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل منیجر جاوید انور، ڈائریکٹر ویجیلنس حنیف گل اور دیگر اعلیٰ افسران کو تجاویز پیش کیں اور مختلف ورکنگ گروپس کے لیڈرز نے اب تک کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی جسے وزیر ریلوے نے بخوبی سراہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -