نظریہ پاکستان قوم کےلئے ایک شجر سایہ دار ہے ،مقررین ایوان کارکنان تحریک

نظریہ پاکستان قوم کےلئے ایک شجر سایہ دار ہے ،مقررین ایوان کارکنان تحریک

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان قوم کےلئے ایک شجر سایہ دار ہے جس کی بنیاد پر اس قوم نے جدوجہد کر کے یہ ملک حاصل کیا تھا۔پاکستان معرض وجود میں آیاتو اس کے قیام کا مقصد یہاں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا تھا جبکہ قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کا بھی یہی وژن تھا۔آج ہمیںمذہبی اور سیاسی فرقہ واریت سے مکمل اجتناب کرنا ہو گا۔پاکستان کے آئین میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کو قبول کیا گیا ہے۔پاکستان میں موجودہ خونریزی افغانستان میں استعمار کی شکست کا نتیجہ ہے اور اس میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ نظریہ¿ پاکستان کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے۔ ہمارا آئین بھی یہی کہتا ہے کہ قرآن وسنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔پاکستان کی جنگ آج بھی ڈھاکہ میں لڑی جارہی ہے ۔مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی شخصیت پاکستانی خواتین کےلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں چھٹی سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے دوسرے روز پانچویں نشست کے دوران کیا۔اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے کی جبکہ نشست کے مہمان خاص جنرل(ر)حمید گل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -