یوتھ فیسٹیو ل کے سلسلے میں پتلی تماشہ کا شو کل ہو گا
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل(توسیع) لائیوسٹاک کی سربراہی میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں ایک محکمانہ میٹنگ ہوئی جس میںشرکاءکو بتایاگیاکہ پتلی تماشہجوکہ ایکسپوسنٹر لاہورمیں 23فروری 2014کومنعقد کیاجاناتھاکچھ ناگزیرصورتحال کی وجہ سے اب یکم مارچ 2014کومنعقد کیاجائے گااس میں مختلف قسم کے پالتوکتے ،بلیوں کے درمیان خوبصورتی کے مختلف مقابلہ جات ہوں گے جن میں جیتنے والے جانوروںکے مالکان کو پرکشش انعامات اورتعریفی اسنادتقسیم کی جائیں گی لاہوراورپنجاب کے دیگراضلاع سے کتے بلیاں پالنے والے شوقین حضرات اس شومیںبڑھ چڑھ کرحصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔