ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا

ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندہ سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ نے فنانس ڈائر یکٹوریٹ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر( جنرل کیڈر) جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائر یکٹر گر یڈ 18کا کرنٹ چارج دے کر اسی جگہ اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے دریں اثناءایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کواٹر)مریم کیانی نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (جنرل کیڈر)عزیر بن طار ق کو ملازمت پر بحال کر کے وائس چیئر مین ایل ڈی اے کا پی ایس او لگا دیا ہے تاہم بحالی کا یہ حکم ان کے خلاف جا ری انضباطی کاروائی پر اثر انداز نہیںہو گا ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں ڈپٹی ڈائر یکٹر (کوآرڈی نیشن ) کے طور پر کام کرنے والی حمیرا شر یف کو عمر ہ کی ادائیگی کے لئے 33دن کی بیر ون ملک رخصت دے دی گئی ہے ۔