فاﺅنٹین ہاﺅس اور پنجاب انسٹیٹیوٹ مینٹل ہیلتھ کے مابین کرکٹ میچ

فاﺅنٹین ہاﺅس اور پنجاب انسٹیٹیوٹ مینٹل ہیلتھ کے مابین کرکٹ میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ریہیبلیٹیشن پروگرام کے تحت فاﺅنٹین ہاﺅس اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ممبران (مریضوں) کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد گزشتہ روزکرکٹ گراونڈ رےس کورس پارک میں کیا گیا۔ جو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فاﺅنٹین ہاﺅس لاھورکے ممبران(مریضوں) نے جیت لیا ۔تمام حاضرین ، سائیکولوجسٹ اور ممبران فاﺅنٹین ہاﺅس اس میچ سے بہت محظوظ ہوئے ۔ اس پروگرام کا مقصد ذہنی امراض میں مبتلا لوگو ں میں کھیلو ں کی اہمیت اور انسانی صحت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔س موقع پر جناب عثمان رشید چوہدری (ڈائریکٹر ریہیبلیٹیشن فاﺅنٹین ہاﺅس ) اور جناب محمد شاہد رشید (ڈائریکٹر ریہیبلیٹیشن PMH ) نے مہمان خصوصی جنا ب شوکت محمود (ایڈوائےزر فاﺅنٹین ہاﺅس) اور جنا ب خاور عباس (ایڈیشنل مےڈےکل سپرنٹنڈنٹ PMH ) کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ کھیلو ں کا ےہ سلسل مستقبل میں بھی جاری وسار ی رہناچاہیئے۔ اخر میںجیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پےش کی گئی اوردوسرے نمبرکی ٹیم میںانعمات تقسےم کئے گئے۔